اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: پل کی تعمیر نہ ہونے سے عوام پریشان

سوپور کے رفیع آباد حلقہ انتخاب کے دوآبگاہ علاقے میں پل کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دقتوں کا سامنا ہے۔

سوپور: پل کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
سوپور: پل کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

By

Published : May 10, 2021, 8:58 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں واقع رفیع آباد کے دوآبگاہ علاقے میں آج سے دس سال قبل سرکار کی جانب سے پل بنانے کا کام شروع کیا گیا تھا۔

سوپور: پل کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

لیکن نامعلوم وجوہات کے بنا پر اچانک سے کام کو روک دیا گیا اور آج تک اس پل پر کام دوبارہ شروع نہیں ہوا۔ اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر اس پل کو سرکار کو بنانا تھا تو پھردرمیان میں کام کو کیوں چھوڑ دیا گیا اور جو کروڑوں کی لاگت میں سریا اور سیمنٹ لایا گیا وہ پورا کا پورا ضائع ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اس پل کو سرکار تعمیر کرتی تو ہم کو بارہمولہ سرینگر اور کپواڑہ جانے میں کافی سہولت ہوتی لیکن بدقسمتی سے سرکار حرکت میں نہیں آئی۔
ہم نے سرکار سے کافی بار گزارش کی اور ضلع انتظامیہ سے بھی التجا کی کہ اس پل کو جلد از جلد بنایا جائے تاکہ ہم کو راحت مل سکے لیکن سرکار توجہ نہیں دے رہی ہے۔
ہم ایک بار پھر سرکار اور ایل جی گورنر سے گزارش کرتے ہیں کہ اس پل پر تعمیری کام شروع کیا جائے تاکہ ہم لوگوں کو اور مزید مشکلات سے دو چار ہونا نہ پڑھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details