بارہمولہ:شمالی کشمیر کے سوپور قصبے کی ا لصفا کالونی کے رہائشی 28 سالہ فیروز احمد گزشتہ بو برس سے جیل میں نظر بند ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک مقامی نوجوان سہیل احمد صوفی کو قتل کیا ہے۔ عدالت نے فیروز کو عمر قید کی سزا دی ہے۔
تاہم فیروز نے مدت اسیری کے دوران تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور انسانی حقوق کے مضمون میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنوٌ ) سے ایل ڈگری بھی حاصل کی۔ اب تعلیم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے فیروز نے قانون میں ماسٹرس ڈگری لینے کیلئے داخلہ امتحان کوالیفائی کیا ہے۔ فیروز پر الزام ہے کہ اس نے مارچ 2013 میں ایک شخص سہیل احمد صوفی ساکن دو آب گاہ سوپورکا قتل کیا تھا ۔ابتدا میں کہا جارہا تھا کہ سہیل احمد کو عسکریت پسندوں نے ہلاک کیا تھا لیکن تحقیقات کے دوران ایک شخص نے عدالت میں فیروز احمد کے خلاف گواہی دی کہ انہوں نے ہی سہیل احمد کا قتل کیا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے فیروز کو قاتل قرار دیکر جیل بھیج دیا۔ فیروز گزشتہ نو برسوں سے جیل میں ہے۔
e Man Qualifies LLM Entrance Exam in Jail