جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں دیہی باشندوں نے آپس میں چندہ کر گاؤں میں کھیل کا میدان تیار کیا تھا جسے ایک مقامی کولڈ اسٹور کی وجہ سے کافی نقصان ہو رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے اپنے پیسے جمع کر کے اس گراونڈ کو بنایا اور اس میں کم سے کم تین لاکھ کا خرچہ آیا لیکن پاس میں ایک نجی کولڈ اسٹور ہونے کی وجہ سے اس گراونڈ کو نقصان ہو رہا ہے کیونکہ کولڈ اسٹور سے نکلنے والی گندگی اور گندہ پانی اس گراونڈ میں ڈالا جاتا ہے۔