اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sopore girl shines at Philippines Martial Arts championship: فلپائن مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں سوپور کی رونق ریاض نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا - فلپائن میں ہونے والے مارشل آرٹس چیمپئن شپ

فلپائن میں ہونے والے مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی رونق ریاض کا جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ sopore girl shines at Philippines

فلپائن مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں سوپور کی رونق ریاض نے  چاندی کا تمغہ حاصل کیا
فلپائن مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں سوپور کی رونق ریاض نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا

By

Published : Jul 28, 2022, 2:08 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع میگری پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی رونق ریاض نے فلپائن میں (ورلڈ ایسکریما کالی آرنس فیڈریشن) 16th WEKAF چیمپئن شب میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ تاہم وطن واپسی کے موقع پر رونق کا والدین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور ان کے گھر پر خوشی و مسرت کا ماحول ہے۔Philippines Martial Arts championship

فلپائن مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں سوپور کی رونق ریاض نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا


دراصل یہ کھیل ایک فلپائن مارشل آرٹس ہے اور اس کو (Arnis ) کہتے ہے اور یہ فلپائن کے سیبو شہر میں منعقد ہوا تھا اور اس میں رونق ریاض نے حصہ لیا تھا اور چاندی کا تمفہ حاصل کیا ہے۔ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے رونق ریاض نے بتایا کہ وہ گذشتہ 5 برسوں سے مارشل آرٹس کی ٹریننگ لے رہی ہے جبکہ اس دوران انہوں نے متعدد مقابلوں میں حصہ لیا اور ان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ World Eskrima Kali Arnis Federation (WEKAF)


رونق کے مطابق مارشل آرٹ کافی دشوار کھیل ہے، بہتر انفراسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رونق کو بچپن سے ہی مارشل آرٹس کا شوق تھا اور والدین کی خاطر خواہ حوصلہ افزائی کی وجہ سے اس بہتر انداز میں ٹریننگ حاصل کی اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

رونق نے مزید بتایا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں لیکن بہتر انفراسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک طرف حکومت بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دیتی ہے تو دوسری طرف زمینی حقائق بالکل مختلف ہے۔ رونق نے حکومت بالخصوص ایل جی سے کشمیر میں کھیلوں سے متعلق انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ یہاں کے نوجوان دنیا بھر میں کشمیر کا نام روشن کریں۔ انہوں نے اولمپکس میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں :

ABOUT THE AUTHOR

...view details