اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور تصادم : ہلاک شدہ عسکریت پسندوں سے اسلحہ، بارود برآمد - سیکٹر آرآر کے کمانڈر وویک نارانگ

رفیع آباد ریبن میں گذشتہ روز لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسندوں کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد آج انہیں بارہمولہ میں دفن کیا گیا۔

dig north kashmir
dig north kashmir

By

Published : Jul 13, 2020, 2:00 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے ریبن نامی گاؤں میں گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔

اسی سلسلے میں آج تحصیل سوپور میں ڈی آئی جی شمالی کشمیر محمد سلیمان چودھری، 5 سیکٹر آرآر کے کمانڈر وویک نارنگ اور ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر محمد سلیمان چودھری نے کہا کہ 'تینوں عسکریت پسند بڑی کارروائی انجام دینے جا رہے تھے۔ تاہم گذشتہ رات تینوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

مارے گئے عسکریت پسندوں سے اسلح بارود برآمد

انہوں نے کہا 'عسکریت پسندوں سے تین اے کے 47 رائفل ,نو مگیزین, تین پاوچ, ایک سو چالیس گولیاں, ایک بوٹ اور گھڑی برآمد کی گئی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'یہ تینوں عسکریت پسند بائی پاس کے شوٹ آوٹ میں ملوث تھے اور فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کے دوران انہیں ہلاک کیا۔

واضح رہے کہ تینوں عسکریت پسندوں کا کوئی وارث نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سوپور کے شیری علاقے میں دفن کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں میں سے دو کی شناخت ہوئی ہے جبکہ ایک کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details