اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سوپور میں ہلاک عسکریت پسند لشکر طیبہ سے وابستہ تھے' - jammu kashmir

ڈی آئی جی شمالی کشمیر نے کہا کہ یہ تینوں عسکریت پسند بڑی کاروائی کرنے کی کوشش میں مصروف تھے اور ماڈل ٹاؤن سوپور میں ہوئے عسکری حملہ میں بھی ان کا ہی ہاتھ تھا۔

militants killed in sopore were associated with lashkar-e-toiba: DIG North Kashmir
'سوپور میں ہلاک عسکریت پسند لشکر طیبہ سے وابستہ تھے'

By

Published : Jul 13, 2020, 1:57 PM IST

جموں و کشمیر کے سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے ریبن نامی گاؤں میں گزشتہ روز تین لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا اور ان میں سے دو کی پہچان پاکستان سے تعلق رکھنے والے ابو عثمان اور ڈاکڑ سیف اللہ کے طور ہوئی ہے جبکہ تیسرے عسکریت پسند کی شناخت ابھی کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں آج قصبہ سوپور میں ڈی آئی جی شمالی کشمیر محمد سلیمان چودھری، 5 سیکٹر آر آر کے کمانڈنگ افسر وویک نارنگ اور ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے تصادم کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔

'سوپور میں ہلاک عسکریت پسند لشکر طیبہ سے وابستہ تھے'

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ تصادم: تین عسکریت پسند ہلاک

ڈی ائی جی شمالی کشمیر نے کہا کہ یہ تینوں عسکریت پسند بڑی کاروائی کرنے کی کوشش میں تھے اور ماڈل ٹاؤن سوپور میں ہوئے عسکری حملہ میں بھی ان کا ہی ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی نے ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر حملہ، جوان اور ایک عام شہری ہلاک

انہوں نے کہا عسکریت پسندوں کے قبضے سے تین اے کے 47، میگزین، تین پاؤچ، ایک سو چالیس گولیاں، ایک بوٹ اور گھڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details