سوپور:جہاں کشمیر کے مختلف اضلاع میں اس وقت سیب کی تیار شدہ فصل کو مارکیٹ میں بھیجا جارہا ہے تو وہیں سوپور، جس کو Apple Town سے جانا جاتا ہے، یہاں بھی اس وقت فروٹ گروورس اس کام میں مشغول ہیں۔
فروٹ گروورس کے مطابق گزشتہ تین سالوں سے سیب کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے، اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔
یہاں کام کرنے والوں نے بتایا کہ پہلے ان کو سیب کے کاروبار سے کافی فائدہ ہوتا تھا لیکن لگاتار موسم کی تبدیلی، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کورونا وائرس کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔