شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی کے دلنجا گاؤں کی سرحد کے نزدیک فوج نے ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہلاک شدہ درنداز کا نام سرفراز میر ہے اور وہ اوڑی کا ہی باشندہ ہے۔ سرفراز میر کئی بار دراندازی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور سنہ 1992 میں اس نے سرحد پار کرکے کشمیر میں عسکری کاروائیوں کو انجام دیا۔ بعدازاں 1995 میں میر نے خودسپردگی کی اور 2005 میں پھر ایک بار سرحد عبور کرکے پاکستان چلا گیا۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ درانداز کی لاش کو اسلحہ کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔