ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی نے ملمپن پورہ گاؤں کو محاصرے میں لیا اورسرچ آپریشن شروع کیا۔
سوپور کے ملمپن پورہ گاؤں میں سرچ آپریشن - عسکریت پسند گرفتار
شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ملمپن پورہ گاؤں میں آج سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
فائل فوٹو
آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کاوائی جاری ہے۔
ادھر آج صبح بارہمولہ پولیس نے علاقے سے عسکریت پسند کے ایک معاون کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدہ شخص کی شناخت 19 سالہ ساجد فاروق ڈار کے طور پر ہوئی ہے اور وہ لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع اننت ناگ کے اروانی علاقے میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 6:04 AM IST