اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indoor Rowing Championship in Baramulla انڈور اسٹیڈیم بارہمولہ میں روئنگ ٹورنامنٹ منعقد - روئنگ اینڈ سکلنگ ایسوسی ایشن

انڈور اسٹیڈیم بارہمولہ میں روئنگ ٹورنامنٹ کے منتظمین اور شرکت کرنے والے طلبہ و مدعو کیے گئے مہمانوں نے روئنگ مقابلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔ Rowing Championship in Baramulla

انڈور سٹیڈیم بارہمولہ
انڈور سٹیڈیم بارہمولہ

By

Published : Jan 7, 2023, 7:33 PM IST

انڈور سٹیڈیم بارہمولہ میں روئنگ ٹورنامنٹ منعقد

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے انڈور اسٹیڈیم بارہمولہ میں روئنگ اینڈ اسکلنگ ایسوسی ایشن ( Rowing and Sculling Association Baramulla) کی جانب طلبہ کے لئے روئنگ اسپورٹس مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق ضلع بارہمولہ میں پہلی مرتبہ انڈور روئنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے چمپئن شپ کے انعقاد سے طلبہ کی پنہاں صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں اور انہیں ایک بہترین پلیٹ فراہم بھی مہیا ہوتا ہے۔ انہوں نے حکام سے کرکٹ اور فٹبال جیسی روایتی کھیل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روئنگ چمپئن شپ مقابلوں کا انعقاد کرنے اور اس کھیل کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کو بھی مضبوط بنائے جانے کی اپیل کی۔Indoor Stadium Baramulla Rowing Championship

چمپئن شپ کے حوالہ سے شہرت یافتہ روئنگ کوچ بلقیس میر نے بتایا کہ ’’روئنگ مقابلہ، واٹر سپورٹس کھیل کے دلچسپ مقابلوں میں سے ایک ہے اور کشمیری بچوں میں اس کھیل کے حوالہ سے دلچسپی کے ساتھ ساتھ وہ کافی صلاحت مند بھی ہے اور اس طرح کے کھیل مقابلے انہیں قومی، بین الاقوامی سطح پر علاقے کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہونے میں بہترین پلیٹ فارم مہیا کراتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:First Indoor Rowing Championship held at Ganderbal انتظامیہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پُرعزم

انہوں نے بھی انتظامیہ سے اس کھیل کے حوالہ سے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور مستحکم بنائے جانے کی اپیل کی۔ ادھر، اس ٹورنامنٹ میں شریک ایک مقامی طالبہ نے کہا کہ طلبہ کو درس و تدریس کے ساتھ ساتھ کھیل سرگرمیوں میں بھی شرکت کرنی چاہئے اس سے نہ صرف وہ جسمانی و ذہنی طور تندرست رہ سکتے ہیں بلکہ منشیات جیسی بری عادتوں سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details