شمالی کشمیر کے ضلع باہمولہ کے بونیار میں دو منزلہ رہائشی مکان آتشزدگی کی وجہ سے راکھ میں تبدیل ہو گیا جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی تباہ ہو گیا۔
اطلات کے مطابق زینب زوجہ الطاف حسین کے دو منزلہ مکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے نتیجہ میں مکان مکمل طور تباہ ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی لاکھوں روپے کا ساز و سامان بھی خاک ہو گیا۔