اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drugs Recovered In LOC اوڑی میں ایل او سی کے نزدیک ممنوع نشیلی اشیاء برآمد - جموں و کشمیر پولیس

شمالی ضلع بارہمولہ کے چرنڈا اوڑی علاقے میں ایل او سی کے نزدیک سکiورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کی ہے۔

Drugs Recovered In Uri
اوڑی میں ایل او سی کے نزدیک ممنوع نشیلی اشیاء برآمد

By

Published : Mar 16, 2023, 10:43 PM IST

اوڑی میں ایل او سی کے نزدیک ممنوع نشیلی اشیاء برآمد

اوڑی:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں پولیس اور فوج نے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق اوڑی کے چرنڈا گاوں میں فوج کے چیکنیگ کے دوران ایل او سی کے پاس سے ایک بیگ ملا۔ بیگ ملنے کے بعد سکیورٹی فروسز نے شکاری کتے کو بلایا جس کے بعد بعد بیگ کی تلاشی کی گئی۔ تلاشی کے دوران بیگ میں ایک کلو منشیات برآمد کی گئیں۔ برآمد کی گئی منشیات کی قیمت کروڑوں روپئے بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں کیس درج کیا ہے اور اگے کی کارروائی شروع کی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی ہینڈلرز ایک منصوبہ بند سازش کے تحت جموں وکشمیر میں منشیات کی اشیاء پہنچا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو اس کا عادی بنایا جاسکے اور اسے سے ملنے والے پیسےکو عسکریت پسند کارروائیوں میں استعمال کریں۔ بتادیں کہ اس ے پہلے پولیس نے اوڑی کے پرن بیلن علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 1260 گرام جرس پرآمد کی گئی ہے۔گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت نویس خان ولد کالو خان کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:Drug Peddler Arrested in Uri اوڑی میں منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پچھلے دو مہینوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 3.50 کروڑ مالیت کا ممنوعہ منشیات برآمد کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں 58 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details