بارہمولہ: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بارہمولہ پولیس نے ایک کارورائی کے دوران دو منشیات فروشوں کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او کریری کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن چندوسہ کے ایس ایچ او کی سربراہی میں تھانہ چندوسہ کی پولیس پارٹی نے کچوا مقام چندوسہ میں قائم چوکی پر دو افراد کو روکا۔
ان دونوں افراد سے تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 115 گرام چرس جیسا مادہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر ہی دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت فیصل احمد گوجری ولد نذیر احمد ساکن خانپورہ اور تنویر احمد لون ولد محمد اکبر ساکن نوپورہ جاگیر کے بطور ہوئی۔پولیس نے گرفتار شدگان کے خلاف پولیس اسٹیشن چندوسہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔