شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے واڈورہ میں زرعی یونیورسٹی کی جانب سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان Scientific Beekeeping (سائنسی طریقے سے شہد کی مکھیوں کی حفاظت) تھا جس میں یونورسٹی کے طلباء نے شرکت کی۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیبت سے ڈاکٹر ریحانہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر رہحانہ نے بتایا کہ آج ہم نے National Bee keeping and Honey Mission کے تحت ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا اور پروگرام کا مقصد تھا کہ جو ہمارے نوجوان ہے ان کو ہم Bee keeping کے بارے میں جانکاری دے تاکہ وہ آنے والے وقت میں اپنا Enterprise ڈالے اپنا روزگار شروع کرے۔