اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریاست کے تشخص کی حفاظت انتخابات سے زیادہ ضروری'

سابق ریاستی وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے سے زیادہ ضروری جموں و کشمیر کے خصوصی تشخص (دفعہ 370اور دفعہ 35اے) کی حفاظت کرنا ہے۔

’ریاست کے تشخص کی حفاظت انتخابات سے زیادہ ضروری‘

By

Published : Aug 2, 2019, 4:45 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو شمالی ضلع بارہمولہ کے دورے کے دوران پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

محبوبہ مفتی نے دفعہ 35 اے اور 370 کے دفاع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’موجودہ ریاستی صورتحال میں انتخابات میں حصہ لینا یا انتخابات منعقد کرانے سے زیادہ ضروری ریاست کے تشخص کی حفاظت کرنا ہے۔‘‘

ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں انتخابات کے بعد کسی نہ کسی کی حکومت تو آئے گی ہی، کوئی نہ کوئی سیاسی جماعت برسراقتدار آہی جائے گی تاہم اس وقت سبھی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا ناگزیر ہے۔

’ریاست کے تشخص کی حفاظت انتخابات سے زیادہ ضروری‘

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی آئین کی دفعہ 35 اے کے ذریعے کشمیر کو خصوصی درجہ حاصل ہے اس لیے سبھی مین اسٹریم جماعتوں کو اس کی حفاظت کرنی ہوگی تبھی بھارت کے آئین کی حفاظت ہو سکے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details