بارہمولہ :جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے زانگام پٹن کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو ٹکر مار کر ابدی نیند سلا دیا۔ One killed in hit and run Incident
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز بارہمولہ قومی شاہراہ پر زانگام کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے 55 سالہ شخص کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوا۔ Accident In Patan
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ٹروما ہسپتال پٹن پہنچایا جہاں پر ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُس سے سکمز ریفر کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ Doctors declared him brought dead