اردو

urdu

ETV Bharat / state

Octogenarian killed During Land Disputed in Uri: اراضی تنازعے کے دوران معمر شہری ہلاک - سرحدی قصبہ اوڑی

بارہمولہ ضلع کے نمبلہ، اوڑی میں اراضی تنازعہ کے دوران ہوئی ہاتھا پائی میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی Octogenarian killed During Land Disputed in Uriہو گیا۔

Octogenarian killed During Land Disputed in Uri
Octogenarian killed During Land Disputed in Uri

By

Published : Mar 25, 2022, 12:13 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں دو کنبوں کے مابین اراضی تنازعے کو حل کرنے کی غرض سے فریقین نمبلہ علاقے میں جمع ہوئے۔ Octogenarian killed During Land Disputed in Uriتنازعہ حل کرنے کے دوران بحث و تکرار شروع ہوئی۔ بحث و تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوئی اور فریقین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک فریق نے دوسرے فریق پر تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دو بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی ہوئے دونوں بھائیوں عبد الکریم بٹ اور محمد سلیمان بٹ پسران حبیب اللہ بٹ کو فوری طور ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا جہاں 85سالہ عبدالکریم زخموں کی تاب نہ لاکر فوت Octogenarian killed During Land Disputed in Uriہو گئے۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے حادثے کی جگہ پر ٹیم کو روانہ کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details