اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہوٹلیئرز کو مزید بکنگ کے لیے نہیں روکا گیا: ڈی سی - No Cancellation

ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ کسی بھی ہوٹلیئرز کو یہ نہیں کہا گیا ہے کہ 'وہ بکنگ نہ کریں' یہ محض افواہ ہے۔

Gulmarg
بارہمولہ

By

Published : Feb 12, 2021, 4:58 PM IST

وادی کشمیر میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے گلمرگ میں 'کھیلو انڈیا' کا دوسرا مرحلہ 26 فروری سے شروع ہونے والا ہے جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔

کل سے کئی ساری افواہیں گشت کر رہی تھیں، جس میں کہا جا رہا تھا کہ گلمرگ میں ہوٹلیئرز سے کہا گیا ہے کہ وہ مزید بکنگ نہ کریں اور کھلاڑیوں کے لیے اپنے ہوٹلوں میں جگہ رکھیں۔

بارہمولہ

ای ٹی وی بھارت نے جب اس تعلق سے مزید جاننا چاہا تو گلمرگ ہوٹلیئرز اسوسی ایشن کے پرسیڈنٹ مختار احمد شاہ نے بتایا کہ یہ افواہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانہال تا بارہمولہ: ریل سروسز ایک سال سے ٹھپ، مسافر پریشان

ڈی سی بارہمولہ نے بھی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہوٹلیئرز کو یہ نہیں کہا گیا ہے کہ 'وہ بکنگ نہ کریں' یہ محض افواہیں ہیں۔

ڈی سی نے مزید بتایا کہ گلمرگ میں اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں اور کھیلو انڈیا کا دوسرا مرحلہ ہونے سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details