اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی، بارہمولہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

Free medical camp in Uri Baramulla خضرر فاؤنڈیشن نامی ایک این جی او اور جی ایم سی بارہمولہ کے اشتراک سے منعقدہ طبی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کی طبی جانچ کی گئی۔

اوڑی، بارہمولہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
اوڑی، بارہمولہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 7:48 PM IST

اوڑی، بارہمولہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار، اوڑی میں ’خضر فاؤنڈیشن‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم اور گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ کے اشتراک سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں بونیار، اوڑی کے علاوہ ملحقہ علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کا ماہر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا جبکہ کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔

این جی او سے وابستہ ایک کارکن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد نہ صرف دور افتادہ گاؤں میں آباد لوگوں کا مفت علاج ومعالجہ کرنا ہے بلکہ انہیں طبی حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا بھی تنظیم کا اولن مقصد ہے۔‘‘ طبی کیمپ کے انعقاد کے حوالہ سے انہوں بتایا کہ پانچ سو سے زائد لوگوں کا کیمپ میں جی ایم سے کے ماہر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:CRPF organised Medical Camp : اوڑی میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کیمپس مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے ’’خضر فاؤنڈیشن‘‘ کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔ لوگوں نے بتایا کہ طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کو مدعو کیا گیا تھا جس میں ماہر امراض اطفال، ماہر امراض نسواں بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر کے طول و ارض میں نہ صرف فوج اور پولیس بلکہ مقامی این جی اوز کی جانب سے بھی اس طرح کے مفت طبی کیمپس کا انعقاد تقریباً سال بھر جاری رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details