سیول ڈیفنس آرگنائزیشن بارہمولہ نے یوتھ بلڈنگ اینڈ پیس فاؤنڈیشن ٹرسٹ وجرنا سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے ایک پروگرام زیر عنوان آفات کی تیاری، دماغی صحت اور کمیونٹی سروسز میں ایس ڈی آر ایف کے کردار کے بارے میں بومی زینگیر میں آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
بارہمولہ میں قدرتی آفات سے بچاو کیئے بیداری مہم
شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے بومی زینگیر میں پرائمری ہلیتھ سنٹر میں قدرتی آفت کے ساتھ ایک انسان کو کس طرح سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ان حالات سے آگاہ کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد لوگوں میں آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ فرسٹ ایڈ کی اہمیت کو جان سکیں اور پروگرام کی افادیت سے مستفید ہوسکیں۔
بارہمولہ میں قدرتی آفات سے بچاو کیئے بیداری مہم
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم مستقبل میں بھی ایسے پروگرام کرتے رہیں گے اور ہم امید کررہے ہیں کہ اس سے ہم سب کو فائدہ حاصل ہوگا۔
ڈاکٹر میر عنایت چیئرمین یوتھ بلڈنگ اینڈ پیس فاؤنڈیشن نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد صرف لوگوں کو آفت سے بچنے کی جانکاری دینا ہے اور آنے والے وقت میں ہم اسکولوں، کالجوں، ٹیوشن سنٹروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے تاکہ یہاں کے لوگ ہر وقت تیار رہیں۔