بارہمولہ:شمالی کشمیر بارہمولہ میں تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے وارپورہ علاقے میں اُس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک معمر شہری پر اسرار دھماکہ کے سبب شدید زخمی ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والا سٹھ سالہ شہری اپنے صحن کی کھدائی کر تھا اور اچانک ایک دھماکہ ہوا جس کے سبب وہ زخمی ہو گیا۔
دھماکہ کی آواز سنتے ہی اہل خانہ سمیت مقامی باشندے موقع پر پہنچے اور خون میں لت پت معمر شہری کو نزدیکی اسپتال پہنچایا۔ مقامی طبی مرکز میں ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد زخمی شخص کو بہتر طبی امداد کے لئے سرینگر اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے سٹھ سالہ شہری کی شناخت محمد جمال ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ وارپورہ، سپور کے طور پر ہوئی ہے۔