پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مظفر بیگ اور ان کی اہلیہ سفینہ بیگ جو بارہمولہ ضلع کی ڈی ڈی سی چیئر پرسن بھی ہیں ہفتہ کو کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔
مظفر بیگ اور سفینہ بیگ کورونا وائرس کے شکار - Peoples conference
پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر بیگ اور ان کی اہلیہ سفینہ بیگ کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
مظفر بیگ اور سفینہ بیگ کورونا وائرس کے شکار
سفینہ بیگ نے اس بات کہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ وہ اور ان کے شوہر مظفر بیگ دونوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں- اب دونوں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ اختیار کیا ہے۔
سیفینہ بیگ نے ان لوگوں سے بھی اپیل کی ہے جو حال ہی میں ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں کہ وہ اپنے اپ کو الگ کرلیں اور اس کے علاوہ کووڈ 19 کا ٹیسٹ بھی کرالیں
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈاکٹروں کے رابطے میں ہیں اور وہ مظفر بیگ کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔