بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نوپورہ کریری میں سیکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابسطہ ایک عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جموں کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی کے دوران اس عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ایک پریس نوٹ کے مطابق 'نوپورہ جاگیر کریری میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے پر تلاشی کارروائی شروع کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے کچھ اصلاح بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار کئے گئے عسکریت پسندوں کے معاون کا رابطہ لشکر طیبہ سے ہے۔
Militant Associate Arrested بارہمولہ میں عسکریت پسندوں کا ایک معاون گرفتار
بارہمولہ کے نوپورہ کریری سے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی شناخت محمد صادق لون کے طور پر کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد صادق لون کو جموں کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے اس کی شناخت محمد صادق لون کے طور پر کی ہے اور انہوں نے بتایا کہ یہ شخص نوپورہ جاگیر کریری کا رہنے والا ہے۔ پولیس کے مطابق محمد صادق لون سے پچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ لشکر طیبہ کے ایک ایکٹیو عسکریت پسند عادل دانتو اور پاکستان کے ایک عسکریت پسند عثمان بھائی کے لے کام کرتا ہے اور جو بھی ہتھیار اس کے پاس سے برآمد کیا گیا وہ سب ان دو عسکریت پسندوں سے فراہم کیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ فی الحال اس ضمن میں انڈین آرمز ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کریری میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
Militant Associate Arrested سرینگر میں عسکریت پسندوں کا ایک معاون گرفتار