جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ میں منریگا سے وابستہ عارضی ملازمین نوکریوں کی مستقلی کو لیکر کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔
ضلع بارہمولہ کے مختلف دیہی بلاکوں میں کام کر رہے عارضی ملازمین گزشتہ کئی روز سے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔
منریگا سے وابستہ عارضی ملازمین گزشہ کئی برسوں سے حکومت سے مستقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن تا حال ان کی مانگ پوری نہیں کی گئی ہے۔
منریگا ملازمین کے 'کام چھوڑ ہڑتال' سے کام کاج مفلوج - mgnrega protest
ایک سیاسی کارکن نے کہا کہ ضلع کی پنچایتوں سے وابستہ سبھی پنچ اور سرپنچ عارضی ملازمین کی لڑائی میں شامل ہیں اور انکے مطالبات پورے کیے جانے تک انکے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
آج بلاک خور سے وابستہ درجنوں ملازمین نے احتجاج کیا اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ انکی دیرینہ مانگ کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔ ایک سیاسی کارکن نے کہا کہ ضلع کی پنچایتوں سے وابستہ سبھی پنچ اور سرپنچ عارضی ملازمین کی لڑائی میں شامل ہیں اور انکے مطالبات پورے کیے جانے تک انکے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہی ترقی بلاک میں بیشتر کام انہی ملازمین سے کیا جاتا ہے اور اس کے عوض ماہانہ سات ہزار روپے دئے جاتے ہیں جس سے مہنگائی کے اس دور میں گھر کے اخراجات پورے نہیں ہو پاتے۔
عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں مستقل نہیں کیا گیا تو یہ کہاں جائیں گے۔ اس لئے حکومت سنجیدگی کے ساتھ جلد از جلد ایک پالیسی مرتب کر کے ہزاروں کی تعداد میں ان نوجوانوں کے مستقبل کو برباد ہونے سے بچائیں۔