بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے بونیار کے نورکا گاؤں سے تعلق رکھنے والی بتول زہرہ نے پہاڑی زبان میں رام بجھن گایا ہے، جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے۔بتول زہرا کے والد بھی ایک پہاڑی گلوکار ہیں اور اپنے علاقے میں وہ کافی مشہور ہیں، اور اب ان کی بیٹی نے پہاڑی زبان میں رام بھجن گا کر انٹرنٹ میں دھوم مچا دی ہے۔
بتول زہرہ اُوڑی کالج کے سال اول کی طالبہ ہے۔رام بھجن گانے پر بتول زہرہ کہتی ہیں، "میں نے بالی وڈ کے گلوکار جبین نوتیال کا ایک بجھنا سنا اور مجھے بہت پسند آیا۔ میں نے سوچا کہ اگر یہ ہندی میں ہو سکتا ہے تو پہاڑی زیان میں کیوں نہیں ہو سکتا۔ میں نے اسے پہاڑی زبان میں لکھا اور بعد میں اسے گایا۔انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے بھی مجھے مبارکباد دے دی ہیں۔