ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمير بھی کورونا کا قہر جاری ہے۔ یہاں کی انتظامیہ کورونا وائرس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
ضلع بارہمولہ کے قصبہ بونيار میں واقع چندن واڑی میں 20 مئی کو کورونا وائرسکے12 سے زیادہ کے نئے کیسیز آئے تھے۔
تاہم ای ٹی وی بھارت نے جب مذکورہ علاقے کا جائزہ لیا تو پایا کہ وہاں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ چندن واڑی میں دکانیں تو بند تھیں لیکن نجی گاڑیوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔