بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونيار کے پولیس ایس ایچ او کے ٹرانسفر ہونے پر لوگوں نے احتجاج کیا، علاقے میں ڈرگس کو روکنے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔
گزشتہ روز پولیس افسران کا ٹرانسفر ہوا جس میں ایس ایچ او بونيار کا ٹرانسفر بھی ہوا ہے آج اسی وجہ سے لوگوں نے احتجاج کیا اور کچھ گھنٹے نیشنل ہائی وئے بند کیا گیا تھا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے یہ ایس ایچ او آئے تھے تب سے یہاں پر ڈرگز بہت کم ہوئی تھی جس کی وجہ نوجوان خراب ہو چکے تھے ان کے یہاں ہمارے علاقے میں آنے سے ڈرگس کی کمی ہوگئی کیونکہ انہوں نے یہاں پر بہت اچھا کام کیا ہے۔ ڈرگس کو روکنے میں اور اس منشیات میں شامل ہونے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہاں سے یہ ٹرانسفر ہوگئے تو یہاں پر پہلے جیسا حال ہوجائے گا لوگوں نے مرکزی حکومت سے اور گورنر انتظامیہ سے یہ گزارش کی ہے کہ اس ٹرانسفر کو روکا جائے۔
ایک مقامی شخص نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا 'ہم نے آج یہاں پر امن احتجاج کیا۔'