بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سنگ پورہ پٹن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کیا گیا اور بتایا جا رہا ہے کہ اس کے قبضے سے اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سنگ پورہ پٹن کے قریب پولیس کی ایک ناکہ پارٹی نے ایک شخص کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس کے بعد پولیس نے اس کا پیچھا کیا اور اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اس کے پاس سے (اے کے 47 رائفل)، اور 71 گولیاں برآمد کی گئی۔
Militant Associate Arrested بارہمولہ سے عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار - علی محمد بٹ گرفتار
سکیورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران سنگ پورہ پٹن میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔
Etv Bharat
پوچھ گچھ کے دوران اس شخص کی شناخت علی محمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن بونی چکل آرم پورہ پٹن کے طور پر ہوئی ہے اور یہ لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔ اس ضمن میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک کیس درج کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ کل سوپور میں بھی لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک اور معاون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار معاون کے قبضے سے ایک پستول، ایک پستول میگرین، ایک گرینیڈ اور پستول کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔