اردو

urdu

ETV Bharat / state

Zangir Playgrounds Dilapidated: 'کھیل کے نام پر واگزار کیے جا رہے کروڑوں روپے کہاں جاتے ہیں؟' - زنگیر کھیل کے میدان

''مرکزی حکومت سمیت یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے کھیل سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کے لیے واگزار کیے جاتے ہیں، Lack of Sports Infrastructure in Zangir تاہم ان کروڑوں روپے کا زمینی سطح پر کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا۔‘‘

Zangir Playgrounds Dilapidated:’کھیل کے نام پر واگزار کیے جا رہے کروڑوں روپے کہاں جاتے ہیں؟‘
Zangir Playgrounds Dilapidated:’کھیل کے نام پر واگزار کیے جا رہے کروڑوں روپے کہاں جاتے ہیں؟‘

By

Published : Apr 16, 2022, 4:42 PM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور، زنگیر علاقے میں زنگیر اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، تاہم کھیل کے میدانوں کی خستہ حالی Zangir Playgrounds Dilapidated پر ایسوسی ایشن کے زعما سمیت کھلاڑیوں نے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اسپورٹس انفراسٹکچر نہ ہونے کے سبب نوجوانوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Lack of Sports Infrastructure in Zangir

ضلع بارہمولہ کے زنگیر، سوپور میں کھیل کے میدانوں کی حالت خستہ

زنگیر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی سرکار سمیت یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے کھیل سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کے لیے واگزار کیے جاتے ہیں، تاہم ان کروڑوں روپے کا زمینی سطح پر کوئی اثر دکھائی نہیں رہا۔‘‘ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’’کھیل سرگرمیوں کے نام پر کروڑوں روپے آخر کہاں جاتے ہیں؟‘‘ Lack of Sports Infrastructure in Zangir

سوپور کے زنگیر علاقے کے کھیل میدانوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’یہاں کے میدانوں کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے، کھیل کے میدانوں کی معمولی مرمت بھی نہیں کی جا رہی ہے۔‘‘ Playgrounds in Zangir Dilapidated انہوں نے کہا کہ زنگیر اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے جن میں ان کے مطابق سوپور، بارہمولہ اور سرینگر سے ٹیمیں شرکت کرنے کے لیے آتی ہیں تاہم کھیل کے میدانوں کی خستہ حالی کے سبب انہیں گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

زنگیر اسپورٹس ایسوسی ایشن سمیت مقامی کھلاڑیوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے زنگیر علاقے کے خستہ حال کھیل میدانوں کی مرمت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details