اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھیلو انڈیا : گلمرگ میں مسلسل برفباری کی وجہ سے کئی کھیل ملتوی - اردو نیوز

گزشتہ شب سے گلمرگ میں مسلسل برفباری کے پیش نظر آج دلانو پر سنو بورڈنگ، سکینگ جیسے کھیل نہیں ہو پائے۔ تاہم گلمرگ گولف کلب کے پاس سنو شو ریس مقابلہ منعقد کیا گیا۔

Khelo India
Khelo India

By

Published : Feb 27, 2021, 10:11 PM IST

جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا دوسرا ایڈیشن جاری ہے۔ تاہم خراب موسم کی وجہ سے ہفتے کے روز بیشتر مقابلے ملتوی کرنے پڑے جبکہ چند ایک مقابلوں کو ہی منعقد کیا جا سکا۔

گزشتہ شب سے گلمرگ میں مسلسل برفباری کے پیش نظر آج دلانو پر سنو بورڈنگ، سکینگ جیسے کھیل نہیں ہو پائے۔ تاہم گلمرگ گولف کلب کے پاس سنو شو ریس کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ جہاں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

گلمرگ میں مسلسل برفباری کی وجہ سے کئی کھیل ملتوی

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر ٹیم کے کھلاڑی عمر فاروق کا کہنا تھا کہ "ہم کھیل کے لیے تیار تو ہیں لیکن خراب موسم کی وجہ سے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے اس بار ہم اتنی مشق بھی نہیں کر پائے ہیں کیونکہ یہاں پر 'آف سیزن' چل رہا تھا۔ جبکہ ہمارے حریف کھیل میں کافی بہتر مشق کر چکے ہیں'۔

عمر کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود ہمیں امید ہے کہ ہم جیت حاصل کر کے تمغہ اپنے نام کریں گے۔

وہیں پہلی بار سنو شو مقابلے میں حصہ لے رہے مہاراشٹر کے وشال وشنو پارتھی کا کہنا تھا کہ 'میں نے پہلے کبھی ان مقابلوں میں حصہ نہیں لیا ہے۔ ہمارے یہاں ان کھیلوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے۔ مجھے ان کھیلوں میں کافی دلچسپی ہے، اسی لئے میں پوری کوشش کر رہا ہوں۔ ہم یہاں کی خوبصورتی سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر کو بنائیں گے سرمائی کھیلوں کا مرکز: وزیراعظم مودی

وہیں لداخ کی ٹیم کی نمائندگی کررہے صادق علی کا کہنا ہے کہ 'لداخ میں گلمرگ سے زیادہ برف باری ہوتی ہے۔ ہم گزشتہ دو روز سے مشق کر رہے ہیں۔ امید ہے، ہم جیت حاصل کریں گے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'لداخ حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام خطہ بنا ہے۔ ہمیں کھیل کا سامان دستیاب کرنے میں کچھ مشکلات ہوئی، تاہم کسی طریقے سے انتظام کیا گیا'۔

وہیں کرناٹک سے آئے کھلاڑی آدتیہ کا کہنا تھا کہ 'یہاں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے موسم اور پھر الٹیچیوڈ مختلف ہے۔ یہاں انہیں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا 'ان تمام مشکلات کے باوجود ہمیں یقین ہے کہ ہم اس مقابلے کو جیت سکتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details