سرینگر:سرینگر جموں شاہراہ کی بری حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وادی کشمیر کی تاجر انجمن ’کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز‘ (کے سی سی آئی) نے انتظامیہ سے التجا کی ہے کہ ’’شاہراہ کی مرمت و تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ آمد و رفت بہتر طریقے سے ممکن ہو اور ڈرائیوروں، تاجرین کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘ KCCI on Apple Trucks Halt Issue
یاد رہے کہ شاہراہ کی خرابی کے باعث گزشتہ دنوں سے وادی کشمیر سے بیرون ریاستوں کو جانے والی سیب سے لدی گاڑیوں کو کئی روز تک قاضی گنڈ پر درماندہ رکھا گیا تھا جس سے کاشتکاروں اور میوہ تاجرین کو کافی نقصان ہوا تھا۔ تاہم انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر درماندہ تمام سیب سے لدی گاڑیوں کو جموں روانہ کیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی شاہراہ کو انتظامیہ نے اٹیچ کر دیا ہے۔Srinagar Jammu Highway Apple Trucks Halt Issue