بارہمولہ کے رفیع آباد کے ترق پورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ شخص کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی ہے۔ اس مریض کا کورونا ٹسٹ 28 مئی کو لیا گیا تھا جس کے بعد 3 جون کو اسکی رپورٹ مثبت آئی تھی۔
کورونا نے اور ایک جان لی، اموات کی کل تعداد 82 ہو گئی
ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیاد 19 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے۔
وہیں آج سرینگر کے سکمز اسپتال میں اس شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔
بتا دیں کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 82 ہوگئی ہے۔ ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیاد 19 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 14 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع شوپیاں میں دس، کولگام میں نو، اننت ناگ میں چھ، کپوارہ میں پانچ، بڈگام اور پلوامہ میں تین تین اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔