اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور میں پریمیئر لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا - بارہمولہ کے سوپور قصبہ

سوپور میں انڈر-19 جانوارہ پریمیئر لیگ کا فائنل مقابلہ ہوا، اس میچ میں سوپور اور بانڈی پورہ کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

sports
sports

By

Published : Jul 8, 2020, 1:11 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے جانوارہ گاؤں میں انڈر 19 جانوارہ پریمیئر لیگ کے اس مقابلے میں سوپور اور بانڈی پورہ کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔

انڈر 19 ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور مہمان خصوصی عرفان دلاور بھٹ نے کہا 'آج ہم جانوارہ کرکٹ لیگ کا فائنل میچ کھیل رہے ہیں اور اس میں سوپور اور بانڈی پورہ کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا ہے'۔

جانوارہ میں پریمیئر لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا

انہوں نے کہا 'ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور برے کاموں سے دور رہیں'۔

ٹورنامینٹ کے کامیاب ہونے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ٹورنامینٹ میں آس پاس کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

عرفان دلاور نے مزید کہا 'سرکار کو بھی چاہیے کہ وہ ہر ایک کرکٹ میدان کو بہتر سے بہتر بنائے تاکہ نوجوان کھیلنے میں دلچسپی رکھیں۔ میری دلی خواہش ہے کہ میں نوجوانوں کے لیے کچھ کر سکوں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details