اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ میں سیرت مقابلہ - طلباء

ادارہ تحقیقات امام احمد رضا بارہمولہ کشمیر کی جانب سے ریاستی سطح پر "سیرتی مقابلہ-2019 "کااہتمام کیا گیا۔

بارہمولہ میں سیرت مقابلہ، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 29, 2019, 3:19 PM IST

اس سیرت مقابلہ کا اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بارہمولہ میں عمل میں لایا گیا۔ جس میں وادی سے آئے ہوئے طلباء نے شرکت کی۔

بارہمولہ میں سیرت مقابلہ، متعلقہ ویڈیو

مذکورہ پروگرام کا بنیادی مقصد نئی نسل کو پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور شخصیت و سیرت سے روشناس کرانا تھا۔

ادارہ کے سربراہ خورشید احمد شاہ اور دیگر شرکا نے بتایا کہ یہ ادارہ آج نہ صرف ریاست بھر میں دینی محاذ بلکہ سماجی نقطہ نظر سے بھی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرتا رہے گا، تاکہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو برائی اور اخلاقی پستی سے پچایا جاسکے اور ان کی علمی فکری اور روحانی تربیت کو بروئے کار لاکر امت مسلمہ کے اس عظیم ورثہ کا تحفظ کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details