جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر رہنما الطاف ملک نے محکمہ بجلی سمیت انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 'وادی کشمیر میں بجلی کی ابتر صورتحال' پر تشویش کا اظہار کیا۔
الطاف ملک نے وادی کشمیر میں بالعموم اور رفیع آباد، بارہمولہ میں بالخصوص بجلی کی تخفیف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’موسم سرما کی آمد سے قبل ہی بجلی کی سپلائی اس قدر متاثر ہے، ایسے میں شدید سردیوں خصوصا چلہ کلان میں بجلی سپلائی مزیر متاثر ہونا یقینی امر ہے۔‘‘