سوپور:عبدالغنی وکیل نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کی وادی میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرائے کیونکہ لوگوں کے مسائل اگر حل ہوں گے تو وہ صرف Popular Government ہونے سے ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں بے روزگاری ایک اہم مدعا ہے اور اگر ہم مختلف محکموں کی بات کریں ان میں عارضی ملازمین کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ان کو مستقل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک طرف سرکار روزگار دینے کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف ان کو مستقل نہیں کیا جا رہا ہے ۔
Interview with PC leader Abdul Ghani Vakil: جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالغی وکیل سے خصوصی گفتگو - کشمیر میں پیپلز کانفرنس کی لہر
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالغنی وکیل نے بتایا کہ کشمیر میں گورنر راج ہونے کے سبب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ Interview with PC leader Abdul Ghani Wakeel
اسی طرح اگر ہم فروٹ گروورس کی بات کریں تو وہ بھی کافی پریشان حال ہے حکومت کو ایک Policy لانے کی ضرورت ہے جس میں فروٹ گروورس کو ایک package دیا جائے۔ عبدالغنی وکیل نے کہا کہ وقت کے حکمرانوں نے خاص کر NCاور PDP نے کشمیر کے ساتھ کافی استحصال کیا ہے اور لوگوں کو دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ملا۔ ان حکمرانوں پر الزام عائد کیا کہ کشمیر کے نوجوان کے ساتھ سب سے زیادہ استحصال ان ہی لوگوں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں پیپلز کانفرنس کی لہر ہے اور لوگ ہماری ساتھ جڑ رہے ہیں اور ہمیں اب امید ہے کہ لوگ اب حق کا ساتھ دیں گے اور پیپلز کانفرنس کو آنے والے انتخابات میں کامیاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:People's Conference Organize Party Convention: پیپلز کانفرنس کی جانب سے پارٹی ورکرز کا اجلاس منعقد