سرینگر: جموں کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اوڑی کے لائن آف کنٹرول پر فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین چھڑپ شروع ہوئی ہے جس کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دن دوران شب عسکریت پسندوں نے وادی کی جانب دراندازی کی کوششکی جس کے بعد چھڑپ شروع ہوئی۔
فوج نے سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جس کے دوران عسکریت پسندوں سے کچھ اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ فوج کے بیان کے مطابق ہفتے کے دوران ان کو خفیہ اطلاع ملی کہ اوڑی سے لائن آف کنٹرول پر عسکریت پسند دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں اور فوج نے پولیس اور خفیہ ایجیسنز نے مشترکہ آپریشن کا آغاز کیا۔