اردو

urdu

ETV Bharat / state

عسکری پناہ گاہ تباہ

ضلع بارہمولہ کی پولیس نے سوپور میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہاں سے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

Militant
عسکریت پسند

By

Published : Jul 8, 2021, 8:26 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور سے چار کلو میٹر دور دوآبگاہ نامی گاؤں میں پولیس 'سی آر پی ایف' اور فوج کی ایک مشترکہ کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر کے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوپور: غیر مسلم نوجوان کی آخری رسوم میں مسلمانوں کی شرکت

اس سلسلے میں پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر جائے مقام سے عسکریت پسند گروپ کی پناہ گاہ کو تباہ کیا ہے اور وہاں سے سولہ گرینیڈ، گولیاں اور باقی کچھ ضروری چیزیں برآمد کر کے عسکریت پسند سے وابستہ ایک کارکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سوپور پولیس نے ایک کیس درج کیا ہے۔ معاملے کی تفتیش شروع کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details