اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ہیلپ ڈیسک کا انعقاد

ضلع اسپتال بارہمولہ کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود نے کہا کہ ضلع بارہمولہ میں آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت اب تک ہزاروں لوگوں نے اندراج کرایا ہے اور تقریباً 500 مریضوں نے اس اسکیم سے فائدہ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

help desk organized under ayushman bharat scheme in baramulla
بارہمولہ: آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ہیلپ ڈیسک کا انعقاد

By

Published : Mar 22, 2021, 7:29 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عوام کو آیوشمان بھارت اسکیم کے متعلق بیدار کرنے کے لیے ضلع اسپتال میں ہیلپ ڈیسک کا انعقاد کیا گیا۔

بارہمولہ: آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ہیلپ ڈیسک کا انعقاد

ضلع اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود کے مطابق آیوشمان بھارت اسکیم یعنی صحت کارڈ کے متعلق بتایا کہ 26 دسمبر 2020 سے لیکر 20 مارچ 2021 تک ضلع بارہمولہ میں ہزاروں لوگوں نے اپنا رجسٹریشن کروا چکے ہیں اور تقریباً 500 مریضوں نے اس کارڈ کے ذریعہ فائدہ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صحت کارڈ اسکیم کے تحت ہر ایک مریض کو 5 لاکھ روپیہ تک مفت علاج کیا جاتا ہے، اس لیے ضلع کے تمام مریضوں کو اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔

میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے کہا کہ ابھی تک جن لوگوں نے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت اپنا رجسٹریشن نہیں کرایا ہے، وہ بھی جلد از جلد رجسٹریشن کرالیں اور اس اسکیم کو دیگر افراد میں بھی متعارف کرائیں۔

صحت کارڈ کے تحت مستفید مریضوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ بارہمولہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم غریب لوگوں کے لیے سنہری موقع ہے جس کے ذریعہ غریب افراد با آسانی اپنا مفت میں علاج کراسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details