جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقہ میں گرینیڈ حملہ ہوا ہے جس میں کم از کم چھ شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ سنگھ پورہ پٹن میں پیش آیا۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی ٹراما ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے زخمی افراد کی شناخت غلام محمد پرے ولد محمد رمضان پرے، گلزار احمد خان ولد غلام محی الدین خان، منظور احمد بھٹ ولد غلام محمد بھٹ، زبیر احمد ڈار ولد عاشق ڈار کے طور کی ہے۔ ان سبھی کا تعلق سنگھ پورہ سے بتایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تبسم ولد عبد الرحمان بھٹ ساکنہ دودی پورہ ہندوارہ اور فرمان علی ساکنہ اتر پردیش بھی زخمی ہوئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی طرف گرینیڈ داغا۔ تاہم وہ نشانے پر نہیں لگا اور زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔