اردو

urdu

ETV Bharat / state

Govt School in Uri Awaits Completion گورنمنٹ مڈل اسکول بلڈنگ پندرہ برسوں سے تشنہ تکمیل - اوڑی کے ارنبوہ علاقے میں پندرگورنمنٹ اسکول

اوڑی میں سرکاری اسکولوں کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے، بعض تعلیمی اداروں کا تعمیراتی کام دہائیوں سے جاری ہے جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پورا نہیں کیا جا رہا۔

a
a

By

Published : Mar 8, 2023, 12:18 PM IST

گورنمنٹ مڈل اسکول بلڈنگ پندرہ برسوں سے تشنہ تکمیل

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقہ اوڑی کے ارنبوہ علاقے میں پندرہ سال قبل گورنمنٹ اسکول بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع کیا جو ڈیڑھ دہائی سے بھی زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد اسکول بلڈنگ کا کام شروع کیا گیا اور دو منزلہ ڈھانچہ مکمل کرنے کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک کام روک دیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ برسوں قبل اسکول کی تعمیر کا کام روک دیا گیا جو گزارشات کے باوجود بحال نہیں کیا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو منزلہ عمارتی ڈھانچے پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے تاہم آدھا ادھورا کام چھوڑے جانے کے باعث یہ ڈھانچہ بھی آہستہ آہستہ خستہ ہو رہا ہے، تاہم متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

مقامی باشندوں نے محکمہ تعلیم سمیت ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی بلند و بانگ دعووں کے برعکس محکمہ تعلیم اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنائے جانے میں ناکام ثابت ہو چکا ہے۔ اوڑی میں دیگر سرکاری اسکولوں کی حالت بھی دگر گوں ہیں۔ 2005کے تباہ کن زلزلے کے بعد کئی اسکولوں کا تعمیری کام شروع کیا گیا تاہم بیشتر ہنوز تشنہ تکمیل ہیں۔ علاقے کے سرپنچ محمد سعید نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے کئی بار گزارشیں کیں تاہم اس ضمن میں ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ ایک اور مقامی شخص، خوشید احمد، نے بتایا کہ لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد اچانک بلڈنگ کو ادھورا چھوڑ دیا گیا، متعدد بار متعدد محکموں کے متعدد ملازمین نے بلڈنگ کا معائنہ کیا، افسران دورہ کرکے چلے جاتے ہیں تاہم تعمیراتی کام شروع نہیں کیا رہا ہے۔

اوڑی کے بیشتر سرکاری اسکولوں کی حالت انتہائی خستہ ہے، بعض اسکولوں کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم بنائے جانے کے حوالہ سے تعمیراتی سرگرمیاں شروع کی گئیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ہی تعمیراتی کام بھی سست پڑ گیا۔ ادھر، اس ضمن میں نمائندہ نے محکمہ تعلیم کے افسران سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے کوششوں کے باوجود رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details