اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج - JAMMU AND KASHMIR NEWS

شمالی کشمیر یارو لنگیٹ کے گاوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کو لیکر مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 12, 2019, 11:57 PM IST


مظاہرین نے بارہمولہ ہندوارہ شاہراہ پر خالی مٹکے لیکر نعری بازی کی جس کی وجہ سے ٹریفک کئی گھنٹوں تک مسدود رہی۔

پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظاہرین نے بتایا کہ انہیں گذشتہ کئی برسوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ مجبوراً ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

ایک مقامی شخص نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ 57 لاکھ روپے کی اسکیم منظور کی گئی تھی اور اس اسکیم پر پچھلے تین برسوں سے کام بھی جاری تھا لیکن اب تک پانی فراہم نہیں کیا گیا۔

حالانکہ نائب تحصیلدار لنگیٹ اور ڈی او لنگیٹ نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ اگلے ہفتے تک اس مسلئے کا ازالہ کر لیا جائے گا۔ انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details