شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں آج ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد اور میوہ کاروباریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ٹریفک پولیس ہمارے ساتھ بار بار ناانصافی اور زیادتی کرتی ہے۔ فیاض احمد نے کہا کہ بلاوجہ قومی شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کو تین تین دن تک روکا جاتا ہے۔
پھل کاروباریوں کا حکومت کے خلاف احتجاج - گورنر انتظامیہ
سوپور کی فروٹ منڈی ایسوسی ایشن اور میوہ کاروباریوں نے حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پھل کاروباریوں کا حکومت کے خلاف احتجاج
انہوں نے بتایا کہ جو بھی پھل سے لدی گاڑی سوپور سے باہر ریاستوں کی طرف جاتی ہے، جوں ہی ہماری گاڑیاں کازی گنڈ، رام بن پہنچتی ہے تو وہاں ٹریفک پولیس ان کو بلاوجہ روکتے ہیں جس سے ہمارا فروٹ بری طرح سے خراب ہوجاتا ہے۔ جس سے ہماری تجارت میں کافی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم گورنر انتظامیہ سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہے نیشنل ہائی وے پر ہماری مال بردار گاڑیوں کو نہ روکا جائے تاکہ ہمارا نقصان نہ ہو اور ہمارے کسان بھائی بھی متاثر نہ ہوں۔