اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: ٹنگمرگ مارکیٹ میں آتشزدگی، چار دکانیں خاکستر - etv bharat urdu news

بارہمولہ کے ٹنگمرگ مارکیٹ میں جمعہ کے روز آتشزدگی میں چار دکانیں خاکستر ہوگئی۔

بارہمولہ: ٹنگمرگ مارکیٹ میں آتشزدگی، چار دکانیں خاکستر
بارہمولہ: ٹنگمرگ مارکیٹ میں آتشزدگی، چار دکانیں خاکستر

By

Published : May 15, 2021, 7:01 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ مارکیٹ میں جمعہ کے روز آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار دکانیں خاکستر ہوئیں۔

بارہمولہ: ٹنگمرگ مارکیٹ میں آتشزدگی، چار دکانیں خاکستر

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں کسی ایک دکان میں آتشزدگی ہوئی، جس کے نتیجے میں دیگر تین دوکانیں بھی مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ اس کے علاوہ لاکھوں روپے کی مالیت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دکانداروں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی مدد سے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

تاہم اس خوفناک آتشزدگی میں چار دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے نیز آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details