اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے نشیلی ادویات بر آمد کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

By

Published : Sep 18, 2020, 5:19 PM IST

بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار
بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار


ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بارہمولہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نشیلی ادویات (کوکین) ضبط کر لیا ہے اور اس میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس نوجوانوں کو نشیلی ادویات کی لت بچانے کے لیے کافی اقدامات اٹھا رہی ہے اور پولیس نے اس کے لیے ایک مہم بھی شروع کی ہے۔ اس مہم کو جارے رکھتے ہوئے پولیس نے آج کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں کوکین ضبط کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل اے سی پر کشیدگی: بھارتی فوج کی یونٹوں میں اضافہ


انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ان میں سے تین کا تعلق بارہمولہ قصبے سے ہے جبکہ ایک ضلع گاندربل کا رہنے والا ہے ۔ یہ ملزم کافی عرصے سے منشیات کا کاروبار کر رہے تھے۔ اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details