بارہمولہ: تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور اور نئی نسل کے لیے تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے شمالی کشمیر کے کریری، بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ تعمیر کی گئی دو اسکولی عمارتوں کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ دو مزید عمارتوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ، چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ غلام محمد لون، ڈی ڈی سی سنگرامہ عرفان حفیظ لون، بی ڈی سی جی ایم صوفی کی زیر نگرانی نوپورہ، جاگیر میں نئی اسکولی عمارت کا سنگ بنیاد اور وزر، کریری گاؤں، شراکورا اور کلنترہ دیہات میں نئی اسکولی عمارتوں کا افتتاح کیا گیا۔ Two School Buildings Inaugurated in Kreeri Baramulla
اس دوران موجود مقامی باشندوں، اساتذہ و طلبہ نے محکمہ تعلیم اور ڈی ڈی سی چیئرپرسن سمیت چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کام کو عملی جامہ پہنایا۔ افتتاح کے موقع پر مختلف اسکولوں نے مشترکہ طور پر مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں رنگا رنگ تقاریب کا بھی اہتمام کیا تھا۔ School Buildings Inaugurated in North Kashmir