اردو

urdu

By

Published : Jun 1, 2021, 10:59 AM IST

ETV Bharat / state

سوپور: سوال نامی این جی او کی جانب سے غریبوں میں راشن کِٹ تقسیم

سوپور قصبہ کے ڈاک بنگلے میں سوال نامی این جی او نے غریبوں میں راشن کٹس تقسیم کیے ہیں۔

سوپور:سوال نامی این جی او کی جانب سے غریبوں میں راشن کِٹ تقسیم
سوپور:سوال نامی این جی او کی جانب سے غریبوں میں راشن کِٹ تقسیم

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ڈاک بنگلے میں سوال نامی این جی او کی جانب سے غریبوں میں راشن کٹس تقسیم کیے گئے جبکہ کورونا وائرس اور مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوپور:سوال نامی این جی او کی جانب سے غریبوں میں راشن کِٹ تقسیم

وہیں کئی گھر ایسے ہیں جن میں دو وقت کا چولہا جلنا محال بن گیا اسی کے مد نظر یہ راشن کٹس تقسیم کیے جارہے ہیں۔

اس موقع پر این جی او (سوال) کے منتظم حکیم رضوان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہم سرینگر سے سوپور آ کر ڈاک بنگلے سوپور میں غریبوں میں فوڈ کٹس تقسیم کر رہے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ ہم کشمیر کے مختلف اضلاع میں جاتے ہیں اور لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور اس سلسلے میں آج سوپور بھی آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے گھر میں کافی اسکیچنگ اور پینٹنگ بنائی تھی لیکن آج کورونا وائرس کی مجبوری اور لوگوں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پینٹنگوں کو بیچ ڈالا اور پیسے جمع کر کے یہ راشن کٹس کا اہتمام کیا اور یہ سوچ کر کہ انسانی زندگی ایک انمول تحفہ ہے اگر لوگوں کی زندگی بچ جائے تو اجر عظیم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سوپور میں کم سے کم تین سو کٹس لوگوں میں فراہم کی ہے اور یہ کام آگے بھی جاری رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details