اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: جعلی سم کارڈ فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

بارہمولہ پولیس نے جعلی سم کارڈ بیچنے والے گروہ کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور انکی تحویل سے موبائل فون، سم کارڈز سمیت دیگر اشیاء کو ضبط کر لیا ہے۔

بارہمولہ: جعلی سم کارڈ فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار
بارہمولہ: جعلی سم کارڈ فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

By

Published : Nov 15, 2021, 3:35 PM IST

Updated : Nov 15, 2021, 3:53 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے جعلی سم کارڈ فروخت کرنے کے الزام میں تین مقامی باشندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں اویس فاروق، سہیل عزیز، اور جاوید احمد کنجوال شامل ہیں۔ تینوں افراد ضلع بارہمولہ کے رہائشی ہیں۔

پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے کچھ موبائل فونز، سم کارڈز سمیت دیگر اشیاء کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سوپور: عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ دو نوجوان گرفتار

اس ضمن میں پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Nov 15, 2021, 3:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details