اردو

urdu

گولہ باری میں پاکستانی فوج کے 8 جوان ہلاک

By

Published : Nov 13, 2020, 7:50 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اُڑی سیکٹر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان گولہ باری میں آٹھ پاکستانی فوجی جوان ہلاک ہو گئے ہیں۔

گولہ باری میں پاک فوج
گولہ باری میں پاک فوج

بھارت - پاکستان کے درمیان گولہ باری میں 4 بھارتی سکیورٹی اہلکار اور 3 عام شہری ہلاک ہوئے جس کے بعد بھارتی فوج نے جوابی کارروائی میں 8 پاکستانی فوجی جوانوں کو ہلاک کیا ہے۔

بھارتی فوج کے ذرائع نے بتایا 'ہلاک ہونے والے پاکستانی فوج کے جوانوں کی فہرست میں پاک فوج اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے 2 سے 3 کمانڈرز بھی شامل ہیں'۔

گولہ باری میں پاک فوج کے 8 جوان ہلاک

ذرائع نے مزید بتایا 'بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 10 سے 12 فوجی زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ میں پاک فوج کے بنکروں، ایندھن کے ڈھیروں، اور لانچ پیڈوں کی ایک بڑی تعداد بھی تباہ کردی گئی ہے'۔

رواں سال پاکستان کی طرف سے 4،052 بار سیز فائر کی خلاف کی گئی ہے۔ اس میں سے 128 بار نومبر میں اور 394 بار اکتوبر میں درج کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ دور افتادہ علاقوں میں بھی دھماکوں کی گرج سنائی دیتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کئی گولے بستیوں میں بھی گرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
کشمیر: ایل او سی پر شدید گولہ باری، 4 سکیورٹی اہلکار اور 3 عام شہری ہلاک

ادھر پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں بھی پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ پاکستانی فوج نے مذکورہ علاقے میں شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سنہ 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details