اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بارہمولہ میں جلوس برآمد - خاتم النبیین

ضلع بارہمولہ میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سینکڑوں فرزندان توحید نے خان پورہ سے مین مارکیٹ، بارہمولہ تک جلوس برآمد کیا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بارہمولہ میں جلوس برآمد
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بارہمولہ میں جلوس برآمد

By

Published : Oct 19, 2021, 8:53 PM IST

ضلع بارہمولہ کے خان پورہ علاقے میں زیارت حضرت سعید جانباز ولی میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر مجالس و تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ بعد ازاں عقیدت مندوں نے جلوس بھی برآمد کیا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بارہمولہ میں جلوس برآمد

عقیدت مندوں نے خان پورہ سے مین مارکیٹ بارہمولہ تک جلوس بر آمد کیا جس میں سینکڑوں فرزندان توحید نے شرکت کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

خاتم النبیین حضرت محمد عربی ﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے منگل کو پورے عالم کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں میلاد النبی ﷺکی نسبت سے تقریبات منائی گئیں۔

مزید پڑھیں: وادی کشمیر میں عقیدت و احترام کے ساتھ عید میلاد النبی کا اہتمام

وادی کشمیر میں بارہ ربیع الاول کے تعلق سے سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے زائرین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details